Daily Surat Hal - Current News
  Current News
  Editorial
  Column
  International News
  National News
  Faisalabad News
  Crime News
  Other Cities News
  Business News
  Sports News
  Film, TV, Stage News
  Anwar Haidri Poetry
  Surathal Gallery
  Contact
  Guestbook

ein Bild

ein Bild

ein Bild


ein Bild
 آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے خراب حالات کے ذمہ دار وردی والے نہیں فوجی وردی میں ملبوس صرف ایک شخص کا ہے جس نے پاک فوج کی وردی پہنی ہوئی ہے مگر وہ امریکی استعماری قوتوں کی خدمت کررہا ہے اگر پاک فوج کی وردی پہن کر امریکی غلامی کرنی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ امریکی وردی پہن لے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سروس میں بڑے لوگوں کو سیلوٹ کئے ہیں مگریہ لوگ کھوکھلے تھے آج وکلائ کی شکل میں صحیح لوگ میدان میں ہیں جنہیں میں سیلوٹ کرتا ہوں مجھے بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا تھاکہ سیاسی پارٹی بنائوں مگر میں پریشر گروپ بنانا چاہتا تھا جو آج وکلا کی شکل میں بن چکا ہے اور میں ان کا سپاہی ہوں یہی پریشر گروپ اس بحران کو قطعی انجام تک پہنچائے گا


ein Bild

 امریکہ مشرف برطانیہ اور دیگر استعماری قوتیں اس پریشر گروپ سے خوف زدہ ہیں وکلا متحد ہیں  اور ڈٹے ہوئے ہیں ملک میں چہروں کی نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے جو اب انشائ اللہ بدل جائے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان تو قائداعظم نے بنادیا تھا مگر انگریز نے آچ بھی ہمیں آزادی نہیں دی آج پاکستان میں اسلام کا نام لینا جرم بن چکا ہے بعض قوتوں کا خیال ہے کہ قائداعظم روشن خیال تھے مگر یہ غلط ہے وہ اسلام پسند تھے اور ملک کو اسلامی بناناچاہتے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح امریکہ کو فروخت کیا گیا وزیرستان میں 550 فوجی نوجوانوں کو اپنے ہی لوگوں سے لڑا کر مروایا گیا


ein Bild

 انہوں نے کہا نواب اکبر بگٹی کا قتل کارگل ایشو اور امریکی غلاموں ایک لمبی داستان ہے جو مختصر وقت میں پیش نہیں کی جاسکی انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو امریکی غلامی مبارک ہو جنرل مشرف میرا شاگرد اور ماتحت تھا میں اسے چیلنج کرتا ہوں کہ وہ وردی یا وردی کے بغیر پاکستان بھر میں کسی بھی بار سے خطاب کر کے دکھائیں میں نے موجودہ بحران میں معمولی سا حصہ ڈالا ہے اور عدالتی دفاع کے وقار کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ترجیح فوج نہیں عدلیہ کا دفاع ہے جس ملک میں عدلیہ آزاد ہو وہاں کی قوم کو کبھی بھی شکست نہیں ہوسکتی عدالتوں کا انصاف قوم میں لڑنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود کوریٹائرڈ جنرل نہیں سمجھتا ملک کو دفاع کی ضرورت پڑی تو اسکے دفاع کے لئے کردار اداکروں گا کیونکہ ملکی حفاظت کا حلف وردی اتارنے سے ختم نہیں ہوجاتا۔

جرمن سفیر کا دورہ فیصل آباد

جرمن سفیر  ڈاکٹرو گنٹر مولیک نے گذشتہ روز تعمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے بحالی معذورانسنٹر  سلائی سنٹر ٹی بی ڈاٹ پروگرام اور فزیوتھراپی سنٹر کا وزٹ کیا اس موقع پر تعمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر گنٹر مولیک کے اعزاز میںایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی  جس میں صدر آرگنائزیشن سٹیفن انجمٴ پروگرام مینجر مسز نابینا انجمٴ یونین ناظم ارشد محمود ڈاکٹر سلیم نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر  معذوربچوں نے ٹیبلوزاور مختلف رنگا رنگ پروگرام جبکہ ایل ایچ ویز نے ٹی بی ڈاٹ بارے ڈرامہ پیش کیا ۔

ein Bild

 

Today, there have been 14 visitors (39 hits) on this page!
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Do you want your own website too?
Register for free