Daily Surat Hal - Crime News
  Current News
  Editorial
  Column
  International News
  National News
  Faisalabad News
  Crime News
  Other Cities News
  Business News
  Sports News
  Film, TV, Stage News
  Anwar Haidri Poetry
  Surathal Gallery
  Contact
  Guestbook

ein Bild

 
ein Bild

آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق محمد امین  سکنہ کوڑے والا تھانہ کبیر والا ضلع خانیوال کا رہائشی بسلسلہ روزگار رفیع ٹیکسٹائل میں ملازم تھا جس نے اپنی بیوی شمس رانی کے ہمراہ اڈہ بلوچنی میں کرایہ کے مکان میںر ہائش رکھی ہوئی تھی  کچھ عرصہ قبل خانیوال ہی کے رہائشی فہد ماچھی کا اس کے گھر آنا جانا ہو گیا اسی دوران فہد نے شمس رانی سے ناجائز تعلقات قائم کر لئے محمد امین نے شبہ ہونے پر فہد کو گھر آںے سے منع کیا تو دونوں ملزمان واردات کے فرار ہوگئے جن کا انکشاف  ہو جب گذشتہ روز محمد امین کے گھر والے  اس کو ملنے اڈہ بلوچنی ساٹھ رب میں مکان پر آئے تو مکان کو تالا لگا ہوا تھا اوراندر سے  سخت بدبوآ رہی تھی اور دروازہ کھولا تو امین مردہ حالت میں پڑا ہواتھا اور اس کے سر پر تیز دھار آلہ کا زخم تھا جبکہ اس کی بیوی شمس رانی  اور اس کا آشنا فہد غائب تھا ۔

ڈاکووں نے تاجر لوٹ لیا
 سٹی ڈسٹرکٹ  نائب ناظم کے محلہ عبداللہ پور میںچار نا معلوم ڈاکوئوں  نے ایک تاجر خالد محمود  کے گھر سے اٹھارہ ہزار روپے کا کیش چھین لیا اور مزاحمت پر اسے فائرنگ اوربٹ مار کر زخمی کر دیا گیا جسے بعد ازاں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیاگیاہے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات گلی نمبرگیارہ میں چار نامعلوم  ڈاکوئوں نے خالد محموداوراس کے دیگر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اس دوران اس نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اس کے ہاتھ پر گولیاں مار لیا اور اٹھارہ ہزاری روپے لوٹ لئے ملزموں نے اس کے سر پر بھی پسٹل کا بٹ مارے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

 پارکنگ سے گاڑی چوری 
حبیب بینک مین برانچ کی پارکنگ سے گاڑی چوری۔تفصیلات کے مطابق النجف کالونی کا رہائشی خواجہ شفیق احمد کسی کام سے حبیب بینک مین برانچ آیا جب واپس آیا تواس کی تین لاکھ مالیت کی گاڑی FDV 9955کیری ڈبہ موجود نہیں تھا۔ تلاش وبسیار کے باوجود گاڑی نہیں مل سکی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

Today, there have been 1 visitors (4 hits) on this page!
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Do you want your own website too?
Register for free